اورنج ٹرین کے ستونوں کی خوبصورتی کا منصوبہ بند

 اورنج ٹرین کے ستونوں کی خوبصورتی کا منصوبہ بند

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پرائیویٹ سپانسرز نے تزئین و آرائش کرنے سے معذرت کر لی، اورنج ٹرین کے پلرز کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ پھر بند ہو گیا۔

پی ایچ اے نے مزید سپانسرز کی تلاش شروع کر دی،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بھی پلرز کو آؤٹ سورس نہ کرسکی۔ تفصیل کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے میٹرو اورنج ٹرین کے پلرز کی خوبصورتی کا منصوبہ بنایا گیا مگر 3 پرائیویٹ سپانسرز کے انکار کے بعد  400 پلرز کے رنگ و روغن کے کام کو پھر بریک لگ گئی۔ ڈیرہ گجراں کے مقام پر اورنج ٹرین کے پلرز کو خوبصورت بنایا گیا مگر بعدازاں اس منصوبے کا دائرہ کار وسیع نہ ہونے سے ان پلرز کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کوشش کر رہے ہیں کہ پرائیوٹ سیکٹر شہر کی خوبصورتی میں ساتھ دے ، شعبہ مارکیٹنگ کی طرف سے مختلف سپانسرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں