جی سی یو اور یولرن کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

جی سی یو اور یولرن کے مابین  مفاہمتی یادداشت پردستخط

لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یولرن کے مابین ای لرننگ کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، سی ای او یولرن وسیم احمد، ڈائریکٹر یولرن ڈاکٹر مدثر نت، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ جی سی یو ڈاکٹر حیدر سمیت مختلف فیکلٹی کے ڈین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ ہم یولرن کے ساتھ نئی پارٹرنرشپ شروع کر رہے ہیں جس میں انٹرمیڈیٹ، انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ لیول پر پروگرام آن لائن شروع کریں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں