ایل ڈی اے :ڈیپوٹیشن پولیس ملازمین تنخواہوں سے محروم

ایل ڈی اے :ڈیپوٹیشن پولیس ملازمین تنخواہوں سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اور زیر تعمیر لاہور بریج توسیعی منصوبے اور سمن آباد انڈر پاس پہنچ گئے ، کمشنر نے دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

لاہور بریج توسیعی منصوبہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔لاہور بریج کے اپ اور ڈاؤن ریمپ پر کام مکمل، جلد باقی شیڈز بھی مکمل کر لیے جائیں گے ۔ کمشنر نے لاہور بریج کی بیوٹیفکیشن اور پل کے اطراف پارکنگ کے کاموں کو بھی فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔سمن آباد انڈر پاس کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کر دیئے گئے ۔ دریں اثنا ایل ڈی اے میں 2015 سے ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے پولیس ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کیں، گزشتہ آٹھ برسوں میں تنخواہوں کی وصولی کے لیے پولیس نے کئی مراسلے لکھے ،تحقیقات میں اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ ایل ڈی اے نے گزشتہ آٹھ سالوں سے لاہور پولیس کو نفری کے پیسے ادا نہیں کیے ۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ مذاکرات اور فنڈز سے متعلق کمیٹی تشکیل دی ہے ، چند روز میں فنڈز کی سیٹلمنٹ کر لی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں