نیب:18 لاکھ فری آٹے کے تھیلوں کاریکارڈ طلب

نیب:18 لاکھ فری آٹے کے  تھیلوں  کاریکارڈ طلب

لاہور (عمران اکبر )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کو محکمہ خوراک پنجاب میں رمضان فری آٹا سکیم پر شفاف تحقیقات کرنے کا چار روز قبل خط لکھا،نیب ٹیم محکمہ خوراک کے ڈائریکٹوریٹ آفس پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے محکمہ خوراک پنجاب سے فری آٹا سکیم کی تفصیلات مانگ لیں ،نیب نے محکمہ خوراک سے 18لاکھ دس کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگ لیا ،نیب ٹیم نے مغلپورہ گندم سنٹر کادورہ کیا،گندم کو ذخیرہ کرنے کے عمل پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بریفنگ دی ،شہر میں دس کلو آٹے کے تھیلے کے سو ٹرک کا ریکارڈ مانگ لیا ۔ نیب ٹیم نے پی آئی ٹی بی کے ڈیٹا انٹری کی تفصیلات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں فلور ملز مالکان نے آٹا ٹرک مل گیٹ پر ضلعی افسران کے حوالے کرنے کا بتا دیا ۔ نیب ٹیم نے ڈپٹی کمشنرز آفسز کو تمام ریکارڈ جلد مرتب کرنے کیلئے تین روز کاوقت دے دیا۔ سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فوڈ شاذب سعید کو نیب ٹیم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا ۔شفاف تحقیقات کے لئے محکمہ خوراک نیب ٹیم کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں