پرویز الٰہی کے ہمراہی ملزم کی ضمانت منظور

پرویز الٰہی کے ہمراہی  ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اینٹی کرپشن کورٹ ، ساڑھے بارہ کروڑ مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کے ہمراہی ملزم افضال کی ضمانت پر سماعت ۔

عدالت نے پرویز الٰہی کے ہمراہی ملزم افضال شاہ کی ضمانت منظور کرنیکا حکم دیدیا ۔عدالت کے جج علی رضا نے ضمانت پر فیصلہ سنایا ۔عدالت نے ملزم افضال شاہ کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیدیا ۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے دلائل دیئے کہ تفتیش کے دوران افضال شاہ قصوروار پائے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں