ملزم سے 510پتنگیں 62ڈور کی چرخیاں برآمد

ملزم سے 510پتنگیں  62ڈور کی چرخیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پتنگ بازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پتنگوں اور ڈورکی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔

افضال نامی پتنگ فروش کے قبضہ سے 510 پتنگیں اور 62 ڈور کی چرخیاں برآمدکرلی گئیں۔ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیف سٹیزکیمروں کی مانیٹرنگ ٹیم نے رکشہ پرپتنگیں اور ڈور کی سپلائی لیجاتے ہوئے دیکھااور پولیس کوفوراًموقع پر پہنچنے اور کارروائی کی ہدایت دی گئی،جس پرپولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں