’’اب بلدیہ آپ کی ‘‘ کیلئے 20 ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب بھر میں 20 ہزار نوجوانوں نے لوکل گورنمنٹ رضاکار کے طور پر رجسٹریشن کرالی۔
ہدف 10 ہزار تھا، دوگنا تعداد میں رضاکاروں کا سامنے آنا ہماری پالیسیوں پر شہریوں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد کا کہنا تھاپروگرام میں شامل رضاکاروں کو تجربے کا سرٹیفکیٹ ، تعریفی اسناد اور اظہار تشکر کی دستاویزات پیش کی جائیں گی ۔\" اب بلدیہ آپ کی \" ویژن کے تحت رضاکار مقامی مسائل کے فوری حل اور معیاری بلدیاتی خدمات کی جلد فراہمی میں معاونت کریں گے ۔ پروگرام میں شامل ہونے والے رضاکار اپنے علاقوں کی صفائی یقینی بنانے کے لئے معاونت ،بلدیاتی اداروں کی طرف سے مہیا کی جانے والی صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔