غیر قانونی پارکنگ سائٹس کیخلاف کارروائی کی ہدایت
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت لی پارک کمپنی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
سی ای او لی پارک بلال فیروز جوئیہ نے کمپنی بورڈ، آمدن، مسائل اور قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنرنے فیصلہ سازی کے لئے لی پار ک سی ای او کو بوڑد ارکان مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا لبرٹی وچلڈرن ہسپتال کے بعد مون مارکیٹ میں خودکار پارکنگ نظام شروع کررہے ہیں،لی پارک تمام سٹیک ہولڈرزکیساتھ لائحہ عمل بنائے ،روزانہ کی بنیاد پر کمپنی کو نقصان ہورہا ہے ،لی پارک اور بلدیہ عظمیٰ انفورسمنٹ میکانزم طے کریں،مزید برآں لی پارک اور ایم سی ایل شہر میں قائم غیر قانونی پارکنگ سائٹس کیخلاف کارروائی شروع کریں،ٹریفک پولیس کی مشاورت سے نئی پارکنگ سائٹس کی نشاندہی کی جائے۔