احکامات نظرانداز، وارڈن تجاوزات ختم کرنے میں ناکام

 احکامات نظرانداز، وارڈن تجاوزات ختم کرنے میں ناکام

لاہور(شاہ زیب شہزاد ) وارڈنز نے سی ٹی او کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،چند روز قبل سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو سڑکوں سے تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

سی ٹی او لاہور نے چند روز قبل شہر بھر میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈنز کو احکامات جاری کیے تھے کہ فوری طور پر سڑکوں سے ٹریفک بحالی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ،بوہڑ والا چوک ، ایجرٹن روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، شالیمار، اسلامپورہ کے علاقے میں کپڑے اور جوتوں کے سٹالز کی شکل میںض تجاوزات ہیں جوکہ ٹریفک کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں