31املاک بغیر نقشہ تعمیر اور غیر قانونی طور پر منظور

31املاک بغیر نقشہ تعمیر اور غیر قانونی طور پر منظور

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں 31 املاک بغیر نقشہ تعمیر اور غیر قانونی طور پر پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6 جون کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔اینٹی کرپشن نے سبزہ زار،مرغزار کالونی،کریم بلاک اقبال ٹاؤن،نشتر بلاک اور دیگر علاقوں میں نقشہ کے بغیر 31 پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے حکام کو وزٹ کر کے نقشہ کے برعکس پراپرٹیز کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔اینٹی کرپشن کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں