افتتاح کی بجائے منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ کافیصلہ

افتتاح کی بجائے منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ کافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) الیکشن کمیشن کی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل ڈی اے نے نئی حکمت عملی بنالی۔

منصوبے کا افتتاح کرانے کی بجائے وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کر لیا، منصوبہ جات کی سائٹ پر وزیر اعظم کو مدعو کیا جائے گا،سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد سپورٹس کمپلیکس کو فعال کر دیا جائے گا، شہر کے میگا پراجیکٹس کو بھی فیتے کاٹے بنا عوام کے لئے کھول دیا جائے گا، رواں ماہ کے دوران شہر کے دو میگا پراجیکٹس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، سمن آباد انڈر پاس کے بیرل کو ٹریفک کیلئے 15 جون تک کھول دیا جائے گا، لاہور بریج توسیعی منصوبہ کو15 جون سے قبل ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا، ایل ڈی اے نے وزیر اعظم آفس کو تینوں منصوبہ جات کی تکمیل سے متعلق آگاہ کر دیا، ایل ڈی اے نے وزیر اعظم شہباز شریف کو منصوبہ جات کا جائزہ لینے کیلئے مدعو بھی کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں