برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مشن کا پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کادورہ

برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے  مشن کا پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کادورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مشن نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا دورہ کیا اور ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور انکی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام، نشاندہی اور ریسپانڈ کرنے کے حوالے سے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک مضبوط سسٹم تشکیل دینے بارے تبادلہ خیال کیا۔

یو۔کے ایچ ایس اے کے مشن میں ڈاکٹر محمد سرتاج کنٹری لیڈ پاکستان، ڈاکٹر پال کلیرلے سبجیکٹ سپیشلسٹ آئی ٹی بیسڈ انٹروینشنز ، مس کولی سبجیکٹ سپیشلسٹ سرویلنس، آؤٹ بریک اینڈ انویسٹی گیشنز شامل تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں