سیکرٹری اوقاف کا بادشاہی مسجد،وقف املاک کا دورہ

سیکرٹری اوقاف کا بادشاہی مسجد،وقف املاک کا دورہ

لاہور(نمائندہ دنیا)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا وقف املاک کی حفاظت یقینی بنادی، محصولاتِ زر میں کمی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، افسر و اہلکار ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔

 مالی وسائل میں اضافے کے بغیر تعمیر و ترقی کا خواب ادھورا ہے ۔انہوں نے یہ باتیں بادشاہی مسجد زون کے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی نے محکمانہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا۔ سیکرٹری اوقاف نے بادشاہی مسجد میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی طرف سے جاری کنزرویشن و ریسٹوریشن پراجیکٹ کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے پر زوردیا۔انہوں نے بادشاہی مسجداور فوڈ سٹریٹ سے متصل دیگر وقف پراپرٹیز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی اوقاف کے کرایہ داری یونٹس کو مارکیٹ ریٹس کے مطابق کر کے وسائل میں اضافہ کیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں