حکومت کے جانے پر اساتذہ کے واجبات روکناافسوسناک :ہائیکورٹ

حکومت کے جانے پر اساتذہ کے واجبات روکناافسوسناک :ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے انصاف آفٹرنون پروگرام کے تحت اساتذہ کو واجبات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ۔۔۔

 صرف اس بات پر اساتذہ کے واجبات روکنا افسوسناک ہے کہ پچھلی حکومت چلی گئی،کوئی بھی حکومت آئے یا جائے کسی سرکاری ملازم کا معاوضہ نہیں رکنا چاہئے ۔جسٹس سلطان تنویر نے ضلع اوکاڑہ کے رانا راشد سمیت دیگر اساتذہ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو درخواستگزار اساتذہ کے واجبات پر دو ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں