600 سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم نہ چلانے کا انکشاف

 600 سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم نہ چلانے کا انکشاف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ایک طرف ڈینگی کا خطرہ تو دوسری طرف سکولوں کے عملے کی غیر سنجیدگی سامنے آ رہی ہے ۔ صوبے کے چھ سو کے قریب سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم نہ چلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیل کے مطابق چھ سو کے قریب سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم ٹھپ پڑی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویزات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے 9 سکولوں میں بھی مہم شروع نہیں کی گئی۔سب سے زیادہ 161 لیہ کے سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مذکورہ ایجوکیشن اتھارٹیز سے جواب طلب کرلیا اور کہا کہ دو دن کے اندر اس غفلت کا جواب دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں