ٹھوکر تا بی آر بی:کینال روڈ کو 3 لین بنانے کا منصوبہ ٹھپ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹھوکر نیاز بیگ سے بی آر بی تک کینال روڈ کو تین لین بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔گزشتہ5برس سے پنجاب میں برسر اقتدار 3 حکومتیں کینال روڈ توسیعی منصوبہ کیلئے اقدامات نہ کرسکیں۔ 2018 میں کینال روڈ توسیعی منصوبہ ہربنس پورہ تک محدود ہوگیا۔
۔2019 سے 2023 تک کے مالی سال میں ہربنس پورہ سے بی آر بی کینال تک سڑک کی توسیع کا پلان شامل کیا گیا،پلان کے تحت تین لین پر مشتمل سڑک تعمیر کی جانی تھی۔ایل ڈی اے نے گزشتہ برس سڑک کو تین لین کرنے کا ٹینڈر بھی جاری کیا مگر شعبہ انجینئرنگ نے سڑک کی کارپٹنگ کے بعد توسیع نہ کی۔موجودہ صورتحال میں ہربنس پورہ سے بی آر بی تک سڑک دو لین پر مشتمل ہے ۔ گزشتہ چار برس سے کینال روڈ توسیعی منصوبہ کے فنڈز سرنڈر ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال کینال روڈ توسیع کے لئے کوئی گرین سگنل نہیں دیا گیا ۔