8ماہ :شہر میں راہزنی کی 38877 وارداتیں
لاہور (کرائم سیل )رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران راہزنی کی 38 ہزار 877 وارداتیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق راہزنی کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 9202 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، جبکہ کینٹ ڈویژن راہزنی کی 8944 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ صدر ڈویژن 7304 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سٹی ڈویژن میں 5860 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں راہزنی کے 4663 مقدمات درج کئے گئے ۔ سول لائنز ڈویژن میں 2904 راہزنی کی وارداتیں ہوئیں۔