ایل ڈی اے :کثیر المنزلہ عمارتوں کی منظوری کا عمل رک گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی کے سبب غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی،کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری کا عمل ایل ڈی اے میں رک گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ایل ڈی اے کی پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا۔ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں کیسز منظوری کے منتظر ہیں۔ ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے 28 کیسز منظوری کے لئے تیار ہیں۔پٹرول پمپوں اور رہائشی اراضی کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے۔ ڈے کیئر سنٹر، ہائر سیکنڈری سکول،ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے کیسز پر بھی عمل نہ ہوسکا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے کو منعقد کرنے کا ارادہ ہے ،شہر میں قانون کے مطابق نئے کیسز کی منظوری دی جائے گی۔