عرس میاں میرؒ اختتام پذیر، سیمینار کا انعقاد
لاہور(نیوز رپورٹر)معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر ؒ کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کے دوران زائرین و عقیدت مندوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔
گزشتہ روز بعد نماز ظہر احاطہ دربار میں بین المذاہب مکالمہ اور حضرت میاں میرؒ کی تعلیمات پر سیمینار ہوا، علماکرام اور تمام مذاہب کے رہنماؤں نے حضرت میاں میرؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریبات رات گئے بعدنمازعشادعا کیساتھ اختتام پذیر ہو ئیں ،پولیس کیجانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔