8 ماہ کے دوران زیادتی 492 اجتماعی زیادتی کے 22مقدمات

 8 ماہ کے دوران زیادتی 492 اجتماعی زیادتی کے 22مقدمات

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری ہیں۔

رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران زیادتی 492، اجتماعی زیادتی کے 22 مقدمات درج ہوئے۔ صدر ڈویژن 119 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن 102 ،ماڈل ٹاؤن 92 ،سٹی 81 ،اقبال ٹاؤن 65، سول لائنز ڈویژن میں زیادتی کے 33 مقدمات درج ہوئے ۔اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ صدر اور ماڈل ٹاؤن 5، 5 ،کینٹ،سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 2،2 مقدمات درج کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں