سرکاری گندم کی اجرائی قیمت 4700 روپے من مقرر
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری گندم اجرائی قیمت فی من 47 سو روپے مقرر کر دی۔
گندم نرخ کی بنیاد پر لبرل پالیسی کے تحت کوٹہ فراہمی اور دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔ کل پیر سے فلور ملز کو گندم فراہمی کا آغاز کیا جائے گا، محکمہ خوراک پنجاب نے دس کلو آٹے کا تھیلے کی سرکاری قیمت 13 سو 99 روپے مقرر کر دی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 27 سو 98 روپے مقرر، اوپن مارکیٹ میں آٹا 140 روپے کلو مقرر جبکہ سال 2022 میں فی کلو آٹے کی قیمت 64روپے تھی ۔سیکرٹر ی فوڈ پنجاب انور خورشید کا کہنا ہے کہ لبرل پالیسی کے تحت گندم کوٹہ ریلیز کیا جائے گا۔