سکھ کیمونٹی سے نوسربازی، ملزم دیگر وارداتوں میں بھی ملوث نکلے
لاہور(کرائم سیل)سکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس ہو کر تلاشی کے بہانے سکھ کیمونٹی سے نوسربازی کے ملزم دیگر وارداتوں میں بھی ملوث نکلے،لٹن روڈ کے علاقہ میں بھی واردات کی۔
ایس پی احمد زنیر چیمہ نے بتایا ملزم مختلف گاڑیوں کا استعمال کرتے جبکہ سیاہ وردی میں ملبوس ہو کر واکی ٹاکی سیٹ بھی استعمال کرتے۔ ملزموں نے سمن آباد، مسلم ٹاؤن، لٹن روڈ کے علاقوں میں 4 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ لٹن روڈ کے علاقہ میں امرجیت سنگھ سے 1 لاکھ 50 ہزار نقدی، شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ ہتھیائے۔