خصوصی افراد کے عالمی دن پر پریس کلب کے باہر واک
لاہور(سپیشل رپورٹر)سپیشل پرسنز کی تنظیموں نے ڈاکٹر خالد جمیل ستارہ امتیاز کی زیر قیادت خصوصی افراد کا عالمی دن منایا۔
جس میں رائٹس آف سپیشل پرسنز کے واجد، عالیہ، ظہیر احمد، اظہر بٹ اور دیگر نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے باہر تقریب ہوئی۔ جس میں ویل چیئرواک اور پلے کارڈز کے ساتھ خصوصی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد جمیل اور دیگر مقررین نے کہا خصوصی افراد کے تحفظ کے لئے اُنکی قومی وصوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی ہونی چاہئے ،قومی منصوبے شروع کرتے ہوئے خصوصی افراد کی رائے اور تجاویز بھی لی جائیں۔