پنجاب یونیورسٹی :اساتذہ کوریسرچ گرانٹس جاری نہ ہوسکیں

پنجاب یونیورسٹی :اساتذہ کوریسرچ گرانٹس جاری نہ ہوسکیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق اور ریسرچ آرٹیکل پبلش کرانے کے لیے اساتذہ کو ریسرچ گرانٹس جاری نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود اساتذہ کو تحقیق و تحقیقی مقالے جات کے لیے فنڈنگ جاری نہ کی ،نیا مالی سال شروع ہوئے پانچ ماہ ہوگئے مگر ریسرچ گرانٹس کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا ۔ریسرچ گرانٹس کے لیے 26 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے وائس چانسلر کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ فارمولے کے مطابق اساتذہ کو ستمبر میں ریسرچ گرانٹس جاری ہونی ہوتی ہیں ،دسمبر شروع ہوگیا مگر اساتذہ سے ریسرچ گرانٹس کے لیے درخواستیں ہی طلب نہ کی گئیں ۔پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی ریسرچ گرانٹس جاری نہیں ہوئیں۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جلد ریسرچ گرانٹس کے حوالے سے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں گے ۔ بعض اساتذہ نے پچھلے سال کے بھی ریسرچ پراجیکٹس جمع نہیں کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں