پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے 97 نئے مریض رپورٹ

 پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے 97 نئے مریض رپورٹ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 97 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14 ہزار 432 مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6 ہزار 602 مریض رپورٹ ہوئے ۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز 61، راولپنڈی 2، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد 10، ملتان 4 اور شیخوپورہ میں 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے کہا نارووال، اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں اور خوشاب میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتا لوں میں اس وقت ڈینگی کے 72مریض زیر علاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں