پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 10 لاکھ 50 روپے جاری

 پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 10 لاکھ 50 روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے 7 ملازمین کے علاج کیلئے مزید 10 لاکھ 50 روپے جاری کر دئیے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا لاہور کے کانسٹیبل محمد عمار یونس کو بازو کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ سے زائد جاری کئے گئے، اسی طرح کانسٹیبل محمد ارشد کو بیٹے کی آنکھوں کے علاج کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار، پی ایچ پی ملتان کے کانسٹیبل راحیل رمضان کو بیٹی کی آنکھوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ 75 ہزار، سپیشل برانچ کے انسپکٹر ملک محمد شفیع کو جگر کے علاج کیلئے 2 لاکھ اورشیخوپورہ کے انسپکٹر محمد افتخار کو آنکھوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں