ڈینگی کے مزید 47 کیسز رپورٹ

ڈینگی کے مزید 47 کیسز رپورٹ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود ڈینگی کے وار نہ تھم سکے۔۔۔

جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 47 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 79 تھی، اسی طرح محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے 256 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلف کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں