ملتان روڈ :گودام پر چھاپہ 30ہزار کلو زائد المیعاد اشیا ضبط

ملتان روڈ :گودام پر چھاپہ 30ہزار کلو زائد المیعاد اشیا ضبط

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان روڈ پرگودام پر چھاپہ مار کر 30ہزار کلو زائد المیعاد اشیا ضبط کر لیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 6ہزار 650 لٹر ویجی ٹیبل آئل، 500 کلو چائے پتی، 1350کلو مکھن، 1485کلو ناقص فلیور، 205 کلو بیسن،1128 کلو خشک میوہ جات ضبط کئے گئے ۔305 کلو ممنوعہ کیمیکل، 100کلو ممنوعہ رنگ، 165 کلو مصالحہ جات، 2380کلو ڈیری مصنوعات اور 15ہزار کلو سے زائد دیگر زائد المیعاد اشیا تلف کر دی گئیں۔ برآمد شدہ اشیا کی تاریخ تنسیخ ایک سال پرانی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں