’’ جامعات میں بین المذاہب رواداری کے اثرات پر سیمینار

’’ جامعات میں بین المذاہب  رواداری کے اثرات پر سیمینار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام پاکستانی جامعات میں بین المذاہب پروگراموں کی مذہبی رواداری اور افہام و تفہیم کے اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 ڈاکٹر تنویر قاسم نے کہا مسلمان تمام مذاہب اور آسمانی کتابوں کے پیروکاروں کا احترام کرتے ہیں ،ڈاکٹر فرحت نسیم علوی نے کہا کہ پنجاب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن تدریسی و تحقیقی معیار کی بہتری کیلئے جامعات کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں