ٹریفک روانی ،شاہدرہ منصوبے کیساتھ راوی پل کی تو سیع کا فیصلہ

ٹریفک روانی ،شاہدرہ منصوبے کیساتھ راوی پل کی تو سیع کا فیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین)شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ کے ساتھ راوی بریج کی توسیع بھی ہوگی، ایل ڈی اے نے راوی بریج کی توسیع کیلئے پائلنگ کا آغاز کر دیا، نئے ڈیزائن کے مطابق راوی پل کو دس لین پر مشتمل تعمیر کیا جائیگا۔

 دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا جا رہا ہے ۔منصوبے کے 96 گرڈرز اور 52 پائلوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ کے تحت راوی پل سے امامیہ کالونی تک سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، لاہور کے اہم داخلی و خارجی راستے پر پانچ کلومیٹر سے زیادہ طویل سگنل فری کوریڈور تعمیر ہوگا، سگنل فری کوریڈور بنانے کے لیے راوی پل کی مرمت، بحالی اور نئی لین کا اضافہ کیا جائے گا، نئے راوی پل کی تعمیر کے لیے دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا،راوی سے لاہور میں داخل اور اخراج کی ٹریفک کو چار چار لین سڑک میسر آئے گی، راوی پل پر دو لین میٹرو بس کیلئے مختص کی جائینگی، ایل ڈی اے سمیت دیگر ادارے مشترکہ طور پر شاہدرہ منصوبے کو سگنل فری بنائیں گے ،ایل ڈی اے نے منصوبے پر پائلوں کی ٹیسٹنگ کے بعد پائل ورک کا آغاز کر دیا۔دریائے راوی کے دونوں اطراف مشینری اور لیبر لگا دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں