صبح 6بجے تک روزانہ صفائی کاعمل مکمل کرنیکی ہدایت

صبح 6بجے تک روزانہ صفائی کاعمل مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر بھر میں سڑکوں کی دھلائی و صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کے دورے کیے ۔

 کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شاہدرہ اور فیروزپور روڈ پر واشنگ اور صفائی امور کا جائزہ لیا۔ 79 اہم شاہراہوں پر مارننگ اور نائٹ شفٹ میں واشنگ جاری ہے ۔18مکینیکل واشر، 12مکینیکل سویپر اور 40ٹریکٹر سویپرز شہر لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی صبح 6بجے تک روزانہ صفائی کے عمل کو مکمل کرے ۔ انسداد سموگ، صفائی اور خوبصورت شہر کیلئے آپریشنز کو مزید تیز کیا جائیگا۔ 48 گھنٹوں میں پہلے مرحلے کے تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے مسڑک کنارے ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں 258 اوپن پلاٹس، 92 ملبے کے پوائنٹس اور 329 سور پوائنٹس کو کلیئر کیا جا چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں