حافظ عبد الرحمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے :عبد الغفار روپڑی

حافظ عبد الرحمن کے قاتلوں کو کیفر کردار  تک پہنچایا جائے :عبد الغفار روپڑی

لاہور (سیاسی نمائندہ) قادیانی انگریز کی پیداوار اور اس دور کا بہت بڑا فتنہ ہیں ،حافظ عبد الرحمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جماعت اہلحدیث کے سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمٰن ناصر کے بیٹے حافظ عبد الرحمن ناصر کے قتل پر تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا سلمان شاکر ،قاری محمد فیاض، انجینئر سلیم ،رانا عبد المنان ،حافظ امجد اقبال گھمن، مولانا بشیر سلفی اور دیگر علما کرام بھی موجود تھے ۔ حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے مزید کہا حکومت غربت کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کیلئے سودی نظام سے پیچھا چھڑائے ،پا کستان میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی تبدیلی آسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں