سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ہدایات کردیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا۔تمام اے ای اوز اپنی تحصیل میں قائم سکولوں کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں گے ۔لاہور کی 5 تحصیلوں میں ہر اے ای او ایک سکول لازمی وزٹ کرے گا۔اے ای اوز سکول وزٹ کی رپورٹ ڈی ای او سیکنڈری کو پیش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں