منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

لاہور (سیاسی نمائندہ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی کا پورا سامان مہیا کیا گیا۔

تمام دلہنوں اور دولہوں کو تحائف دیے گئے ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارک باد دی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین کو بھی مبارک باد دی، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانی خدمت کر رہی ہے ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یتیموں کی کفالت، سستا کھانا فراہم کرنے ، کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت کے شعبہ میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کے دور دراز کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے انھوں نے اجتماعی شادی کی تقریب کے لیے وسائل فراہم کرنے والے ڈونرز کی بھی توفیقات میں اضافہ کی دعا کی۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں