انارکلی بازار کی پارکنگ مسائل بارے کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

انارکلی بازار کی پارکنگ مسائل  بارے کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انارکلی بازار کی پارکنگ مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں صدر انارکلی تاجران اشرف بھٹی کی قیادت میں حارث عتیق، شہزاد بھٹی، خواجہ ندیم پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ انارکلی بازار تجارت کا مرکز ہے ،تاریخی اہمیت کا حامل بھی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انارکلی سمیت دیگر اہم مارکیٹس میں پارکنگ مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انارکلی میں ٹریفک روانی میں رکاوٹ کی ایک بڑی وجہ ون وے کی خلاف ورزی بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں