کسی مسافر سے ناروا سلوک برداشت نہیں :سی ای اوریلوے

کسی مسافر سے ناروا سلوک برداشت نہیں :سی ای اوریلوے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ملت ایکسپریس واقعہ پر مسافر کے ساتھ ہیں، ہاتھ اٹھانے پر کانسٹیبل کو سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی اعلٰی سطح پر تحقیقات جاری ہیں، حتمی نتیجہ آنے تک قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں واقعے کی انکوائری جاری ہے ۔ انکوائری رپورٹ تین روز میں وزارت ریلوے میں جمع کرا دی جائے گی اور میڈیا سے بھی شیئر کی جائے گی۔ کسی مسافر کے ساتھ ناروا سلوک بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسافر ہمارا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، اگر ان کا خیال نہیں رکھیں گے تو ریلوے ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں