پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ریلوے خزانہ پر کروڑوں کا اضافی بوجھ

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ریلوے  خزانہ پر کروڑوں کا اضافی بوجھ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے خزانے پر فیول کی مد میں کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا۔۔۔

 خزانے پر فیول کی مد میں 8 کروڑ 54 لاکھ 70 ہزار کا اضافی بوجھ پڑ گیا ،ریلوے کو 96 مسافر اور 6 مال بردار گاڑیاں چلانے کے لئے روزانہ 3 لاکھ 50 ہزار لٹر ڈیزل درکار ہے ، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے فیول اخراجات میں 28 لاکھ 49 ہزار روپے یومیہ اضافہ ہو گیا ،اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں