لاہور کی مکمل بحالی، 187 میں سے 119 پی سی ون تیار

 لاہور کی مکمل بحالی، 187 میں سے 119 پی سی ون تیار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چھ سال بعد لاہور کی مکمل بحالی، 22 ارب لاگت کا وزیراعلیٰ پنجاب لاہور بحالی پلان اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا۔۔۔

187 میں سے 119 پی سی ون تیار، جائزے کے لیے نیسپاک ماہرین کو بھجوائے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن انفرا ٹیم کا اجلاس ہوا۔ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ تمام پی سی ون نیسپاک کی انجینئرنگ ٹیم کو جانچ کے لئے جمع کرا ئے جائیں گے ۔نیسپاک انجینئرز کی تسلی کے بعد اگلا لائحہ عمل شروع کیا جائے گا۔بلدیہ عظمیٰ اور واسا ٹیموں کی مشاورت سے تیار پی سی ون کو نیسپاک ٹیکنیکل بنیادوں پر چیک کرے گا۔ترقیاتی سکیموں میں جہاں گلیوں اور شاہراہوں کا منصوبہ ہوگا، وہاں سیورج سکیم بھی مکمل ہو گی۔ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سکیموں کے پی سی ون کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔ متعلقہ اداروں کی مدد سے یقینی بنایا جائے گا کہ کام بہترین، فنڈ کا شفاف استعمال ہو ۔ سیوریج کی بحالی ،سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹ اور پیچ ورک لاہور بحالی پلان کا حصہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں