تعمیراتی شعبہ متاثر ،کرشنگ ، کارپٹنگ ریٹ بڑھنے کا خدشہ

تعمیراتی شعبہ متاثر ،کرشنگ ، کارپٹنگ ریٹ بڑھنے کا خدشہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈیزل اور پٹرول کے ریٹ میں اضافے سے کنسٹرکشن انڈسٹری شدید متاثر،سڑکوں کی تعمیر کے لیے کرشنگ اور کارپٹنگ کے فی مربع فٹ ریٹ بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔

میگا پراجیکٹ پر فریٹ، لیبر اور سریے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا. فریٹ، لیبر اور تعمیراتی میٹریل میں اضافے کا تخمینہ لگانے کے لئے ایل ڈی اے نے تیاری شروع کر دی، ایل ڈی اے پندرہ روز میں تمام میگا پراجیکٹس کا ریوائزڈ تخمینہ تیار کرے گا، سڑکوں کی تعمیر میں فی مربع فٹ کرشنگ اور کارپٹنگ میں 250 روپے کا اضافہ ہوگا، شہر میں اس وقت تین لاکھ مربع فٹ سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے ، صرف کارپٹنگ کی مد میں سرکاری خزانے پر 7 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں