ائیز آف ڈوئنگ بزنس، سرمایہ کاروں کیلئے اقدامات کا فیصلہ

ائیز آف ڈوئنگ بزنس، سرمایہ کاروں کیلئے اقدامات کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ بارے متعلقہ ڈائریکٹرز و فوکل پرسنز کو اہداف سونپے گئے۔

اجلاس میں انفورسمنٹ ونگ، ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ و ریفارمز، ایس پی یو کی استعداد کار بڑھانے بارے ٹائم لائن کے مطابق اہداف سونپے گئے ۔مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کے قیام، ایل ڈی اے پراپرٹیز کی مینجمنٹ، ریکارڈ کی سفٹنگ سمیت دیگر ریفارمز بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ائیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے کی سوسائٹیوں میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت مرحلہ وار ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور چیف آئی ٹی آفیسر نے ریکارڈ کی سفٹنگ بارے پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کو کام کے بوجھ کے مطابق ری سٹرکچر کیا جائے۔ جن ڈائریکٹوریٹس میں کام کا لوڈ زیادہ ہے، وہاں زیادہ عملہ تعینات کیا جائے۔ افسر کام کرنے کے روائتی انداز سے باہر نکلیں، ادارے کا امیج بہتر بنانے کے لیے نئے رجحانات اپنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں