پرائس مجسٹریٹس کو مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

پرائس مجسٹریٹس کو مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ڈائریکٹو ریٹ جنرل انڈسٹریز پونچھ ہاؤس کا دورہ کیا۔

بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔مجھے خانہ پوری نہیں حقیقی نتائج چاہئیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ چکن کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ادارے میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اہداف کے حصول کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے پرائسنگ ونگ کو مستحکم کرنے کا پلان طلب کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں