2 حلقوں میں نیا سیوریج، واٹر سپلائی لائنیں ڈالنے کا فیصلہ

2 حلقوں میں نیا سیوریج، واٹر سپلائی لائنیں ڈالنے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کے انتخابی حلقے میں بڑا ترقیاتی پیکیج، واسا نے سیوریج، واٹر سپلائی اور پی سی سی کے لیے پچاس کروڑ روپے سے زائد کا پلان بنالیا۔۔۔

 بارہ یونین کونسلز میں سیوریج، واٹر سپلائی، پی سی سی اور ٹف ٹائل کا کام کیا جائے گا\\\\\\\\وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کے انتخابی حلقے میں بڑا ترقیاتی پیکیج تیار کر لیا گیا، واسا نے سیوریج ،واٹر سپلائی اور پی سی سی کے لیے پچاس کروڑ روپے سے زائد کا پلان بنا لیا، یونین کونسل 22 کی مختلف گلیوں میں سیوریج، واٹر سپلائی پی سی سی، ٹف ٹائل کا کام ہوگا، یونین کونسل 22 کی گلیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، یونین کونسل 39 کی مختلف گلیوں میں سیوریج، واٹر سپلائی پی سی سی، ٹف ٹائل کا کام ہوگا، یونین کونسل 39 کی گلیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4 کروڑ 46 لاکھ 42 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، یونین کونسل 30 سے 39 تک کی مختلف گلیوں میں سیوریج سسٹم اپ گریڈ کیا جائے گا، دس یونین کونسلز میں سیوریج اپ گریڈیشن کے لیے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، یونین کونسل 30 کی گلیوں میں سیوریج، واٹر سپلائی پی سی سی، ٹف ٹائل کا کام ہوگا، یونین کونسل 31 کی گلیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4 کروڑ 37 لاکھ 1 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، یونین کونسل 36 کی مختلف گلیوں میں سیوریج، واٹر سپلائی پی سی سی، ٹف ٹائل کا کام ہوگا، یونین کونسل 36 کی گلیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4 کروڑ 47 لاکھ 84 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، واسا کی جانب سے ترقیاتی کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں