آسا ٹی ٹی ایس سلیکشن بورڈ کے ملتوی ہونے پر برہم

آسا ٹی ٹی ایس سلیکشن بورڈ  کے ملتوی ہونے پر برہم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آسا ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس گزشتہ روز یونیورسٹی کلب میں منعقد ہوا۔ صدارت ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کی جبکہ سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلام نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

اجلاس سلیکشن بورڈز کے انعقاد کے ایک نکتے پر بلایا گیا تھا۔ ایگزیکٹو کونسل نے 24 اپریل 2024 کو طے شدہ ٹی ٹی ایس سلیکشن بورڈز کے ملتوی ہونے کا سخت نوٹس لیا۔ صدر آسانے واضح کیا کہ پرووائس چانسلر کو ٹی ٹی ایس سلیکشن بورڈ کو شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں