ہوم اکنامکس یونیورسٹی:ایرانی خاتون اول کے اعزاز میں تقریب

ہوم اکنامکس یونیورسٹی:ایرانی خاتون اول کے اعزاز میں تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے پاک ایران تعلقات کی گہرائی پر تفصیلی گفتگو کی، صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کی کتاب دی آرٹ آف لیونگ کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران تعلقات کو مضبوط بنانے ،تجارت،رابطے ،توانائی، اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایک عظیم ایجنڈارکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کو علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعلقات کو بڑھاناہو گا۔ یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے ۔خاتون اول ایران کے دورہ کے موقع پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی فیکلٹی اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تحت پاکستان کی ثقافت پر منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں