لاہور پولیس:رواں سال 3486 منشیات فروش گرفتار

 لاہور پولیس:رواں سال 3486 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 3376 مقدمات درج کر کے 3486ملزموں کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا گرفتار ملزموں سے 2576 کلو چرس،120کلو ہیروئن،52کلو آئس اور23221لٹر شراب برآمد کی گئی۔ کینٹ ڈویژن میں 689 ، سول لائنز 349، سٹی 847، اقبال ٹاؤن 554، صدر 493اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں554ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں