مبینہ خواجہ سرا کی گھر میں 20 لاکھ کی واردات

مبینہ خواجہ سرا کی گھر میں 20 لاکھ کی واردات

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)مبینہ خواجہ سرا ؤں نے بھی چوری کی وارداتیں شروع کر دیں۔ مغلپورہ میں 20 لاکھ روپے کی واردات ہوگئی جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

پولیس نے گھر کے مالک فہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ فوٹیج کے مطابق گھریلو ملازمہ گھر کا دروازہ کھول کر نامعلوم خاتون کو اندر آنے دیتی ہے، ملازمہ گلی میں ادھر ادھر دیکھ کر اندر چلی جاتی ہے ،فوٹیج دیکھ کر لگتا ہے چوری کرنے والا خاتون کے روپ میں خواجہ سرا ہے ،چور 9 تولہ سونا ،پرائز با نڈز اورڈیڑھ لاکھ نقدی لے گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں