منشا بم کے دو بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

منشا بم کے دو بیٹوں کی  عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ،ایل ڈی اے افسروں پر حملہ اور فائرنگ کے مقدمہ میں منشا بم کے دو بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

عامر منشا اور طارق منشا حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں