پولیو مہم کے پہلے روز ڈینگی ورکرز کا علامتی احتجاج

پولیو مہم کے پہلے روز ڈینگی ورکرز کا علامتی احتجاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں پولیو مہم کے پہلے روز ڈینگی ورکرز نے علامتی احتجاج کیا۔ڈینگی ورکرز نے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

چیئرمین ڈینگی ورکرز فیڈریشن توقیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم سے نومبر 2023میں مطالبات پورے کرنے کیلئے معاہدہ کیا گیا، 6 مہینے سے زیادہ ٹائم ہو گیامگر وعدے پورے نہیں کئے گئے، 2015 سے 2019 کے ہیلتھ رسک الاؤنس کے بقایا جات دئیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز ایکشن لیتے ہوئے ہمارے مطالبات پورے کر ائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں