امریکی وفد کا سی پی او سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

امریکی وفد کا سی پی او سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان امریکن لا انفورسمنٹ سوسائٹی میں شامل پولیس افسروں نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔۔۔

 24 رکنی وفد میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانی نژاد افسر شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلطان احمد نے وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، انفراسٹرکچر، سپیشلائزڈ فورسز، آپریشنل طریقہ کار بارے آگاہی دی۔ علاوہ ازیں وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں