رواں سال 80 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے

رواں سال 80 ہزار خواتین نے  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال 80 ہزار سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے جبکہ 60 ہزار سے زائد خواتین نے آن لائن لرننگ لائسنس بنوائے۔

ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے بتایا صوبہ بھر میں سب سے زیادہ لاہور کی خواتین نے 30ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ۔ڈرائیونگ سکول میں بھی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، خواتین ڈرائیونگ سکولز سے کار اور موٹر سائیکل کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں